امریکی لڑاکا طیاروں نے شمالی کوریا کے قریب پروازیں کیں اور بم گرائے
پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ اس نے چودہ بمبار اور لڑاکا طیارے جنوبی کوریا میں اپنے جنگی بیڑے میں شامل کئے ہیں ان طیاروں کا اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، طیاروں نے جنوبی کوریا کے پیلسانگ ٹرینگ کیمپ میں جنگی مشقیں کیں اور بم گرائے جن کا مقصد شمالی کوریا کو یہ باور کرانا تھا کہ جنوبی کوریا اور جاپان پر کسی قسم کی جارحیت سے باز رہے اس کے علاوہ طیاروں نے شمالی کوریا کی حدود کے قریب پروازیں بھی کیں ، امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے حالیہ تجربات کے بعد شمالی کوریا کو وارننگ دی تھی اور کہا تھا کہ میزائل تجربات سے اسے ہی نقصان ہوگا اور امریکہ اسے تنہا کردے گا