موجودہ حالات میں فنانس بل ایک متوازن بل ہے,ن لیگ ہمارے لیے مشکلات چھوڑ کر گئی ہے,وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں بجٹ میں ایک کرتب کے ذریعے کم خسارہ ظاہر کیا اور اپنی آمدن زیادہ دکھا کر بجٹ خسارہ کم دکھایا،مسلم لیگ ن کے کرتبوں کے باعث ملک کی معیشت کی بری حالت اورتیس ہزار ارب کے قرضے ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں برآمدات میں 6 ارب کی کمی ہوئی ،،،ان برآمدات کی کمی سے 18 ارب ڈالر کا خسارہ ہے،،،ن لیگ ہمارے لیے مشکلات چھوڑ کر گئی ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اسدعمر کا پیش کردہ بجٹ انتہائی مناسب ہے،بجٹ میں متوسط طبقے کے لیےآسانیاں پیش کی گئیں اور غریبوں پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا گیا،،موجودہ حالات اور ملک کی بہتری کے لئے یہ بہترین بجٹ ہے