دبئی : پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہوگا۔

دبئی انٹرنیشنل اسیٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے مدمقابل ہوں گی۔ پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔ بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے ممکنہ قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی۔