چین میں پیراگلائیڈنگ ٹورنامنٹ کاانعقادہوا،جس میں درجنوں خطروں کے کھلاڑیوں نے آسمان پر اُڑتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

چین میں منعقد ہونے والے اس پیراگلائیڈنگ ٹورنامنٹ میں چین بھر سے تعلق رکھنے والے چالیس خطروں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا منچلوں نے سیکڑوں فٹ بلند پہاڑ سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف آسمان پر اُڑنے کا شوق پورا کیا بلکہ اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی دنگ رہ گئے۔