اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ترکی اور روس کے درمیان معاہدے پر اظہار اطمینان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش نے شامی صوبے ادلب میں قیام امن کی خاطر ترکی اور روس کے مابین ہونے والے معاہدے کو انتہائی خوش کن قرار دیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ادلب کو غیر فوجی علاقہ بنانے کے نتیجے میں لاکھوں شہریوں کی مشکلات آسان ہو جائیں گی۔ اس شورش زدہ صوبے میں تین ملین افراد آباد ہیں۔انہوں نے اس خانہ جنگی کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاہدے کو کامیاب بنانے کی خاطر بھرپور کوشش کریں تاکہ وہاں جاری بحرانی صورتحال پر قابو پایا جا سکے ۔