امریکی وزیر دفاع نے اپنے استعفی کی خبروں کو مستردکردیا۔

امریکا کے وزیر دفاع جم میٹس نے اپنے استعفی کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جم میٹس نے اپنے استعفی کی اطلاعات کوافواہ قرار دیتے ہوئے واضح طور پرکہا کہ وہ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے۔انہوں نے کہا جب سے وہ وزیر بنے ہیں ایسی خبریں کتنی بار آئیں،یہ جلد ہی ختم ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ افواہ پھیلانے والے لوگ نئی افواہ شروع کر دیں گے،اسے افواہ ہی سمجھیں۔