پاکستانیوں کو کرکٹ کا بخار چڑھ گیا۔

کرکٹ کا دھوم دھڑکا،، خیبر سے کراچی تک ہر سو کرکٹ کا بخار ، شائقین کے انداز نرالے، عوام میں پاکستان کی جیت کا جذبہ پروان چڑھ گیا، سبھی نظریں ہیں تیار، لیکن بس کچھ ہی وقت کا ہے انتظار، شائقین کرکٹ نے بھی میچ کو رنگین بنانے کیلئے کمر کس لی۔ شائقین نے دوست احباب سب ایک ساتھ میچ دیکھنے کا پلان بنا لیا۔ کچھ لوگ گھروں میں فیملیز کے ہمراہ میچ سے لطف اندوز ہو نگے۔ گھروں کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی میچ دیکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کر لئے گئے ہیں، سڑکیں ہونگی سنسان، آج سبھی نگاہیں ہونگی ٹیلی وژن پر۔ شائقین نے نوجوان ٹیم سے ڈھیروں امیدیں وابستہ کر رکھی ہے، پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ آج کا میچ پاکستان ہی جیتے گا۔