اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ترجمان دفتر

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں شدت آئی ہے، گزشتہ ہفتے 14 بے گناہ ّکشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا چینی وزیر خارجہ کے دورہ کے دوران بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات ہوئی۔ نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ کا دورہ افغان مثبت رہا اور اس کے نتیجے میں پاک افغان مشترکہ میکانزم کا اجلاس اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔۔ جلال آباد قونصل کھولنے کے حوالے سے پیش رفت کی بھی امید ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کرتار پورہ بارڈر کھولنے کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرکاری سطح پر کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم پاکستان اس حوالے سے خھلا ذہن رکھتا ہے۔