وزیراعظم سے سعودی وزیرتوانائی انویسٹمنٹ فنڈ کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرتوانائی انویسٹمنٹ فنڈ مشیر سعودی کابینہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرتوانائی، انویسٹمنٹ فنڈ اور مشیر سعودی کابینہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیرخزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، سیکرٹری خارجہ اور پاکستانی سفیر نے شرکت کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی رابطے بہتر کرنے پر غور کیا گیا۔