رحیم یارخان میں چلتی ٹرین سے مسافرکودھکادےدیاگیا، عمر درازنامی شخص جاں بحق

رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں چلتی ٹرین پر چڑھنے والے شخص کو مسافر نے دھکا دے کر گرادیا۔رحیم یار خان سے مسافر ٹرین گزر رہی تھی جب ایک شخص نے چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران ٹرین کے دروازے پر موجود کھڑے شخص نے عمر درازنامی شخص کو ٹرین سے نیچے دھکادےدیا۔ٹرین کی زد میں آکرعمردراز جاں بحق ہوگیا۔ دھکا دینے والے شخص کو فوری طورپر پکڑلیا گیا اور ٹرین رکوائی گئی۔ ٹرین کے دیگر مسافروں نے اس شخص کی ٹرین سے اترکر پٹائی کردی ۔ ملزم کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔