عدالتی فیصلے میں نوازشریف پرکرپشن ثابت نہیں ہوئی،احتساب عدالت کا فیصلہ بہت کمزورتھا سچ کوچھپایا نہیں جاسکتا, رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز
لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازنے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ بہت کمزورتھا، ،عدالتی فیصلے میں لکھا کہ نوازشریف پرکرپشن ثابت نہیں ہوئی،،وقت ثابت کرے گا کہ اس کیس میں کچھ نہیں،،سچ کوچھپایا نہیں جاسکتا،،انھوں نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نوازنے سوسے زائدپیشیاں بھگتیں،،قوم معززججزکے ریمارکس سن رہی تھی،،عدالت میں دوسری جانب سے جواب نہیں دئیے جاسکے،،ان کا کہنا تھا کہ کاش نوازشریف آخری وقت میں اپنی اہلیہ کی تیمارداری کرسکتے،،جولوگ کلثوم نوازکی بیماری پرسیاست کرتے تھے،اللہ ان کوہدایت دے،