آج انصاف کی فتح ہوئی، نوازشریف سرخرو ہوگئے،سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ،مریم نواز شریف اور کیپٹن ریٹاٗرڈ صفدر کی سزا معطل کر دی، عدالتی فیصلے کے بعدن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج انصاف کی فتح ہوئی ، نوازشریف سرخرو ہوگئے ہیں، دیگرمقدمات میں بھی نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر سرخرو ہونگے، اللہ کا شکرادا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو سرخروکیا۔