ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، پہلے فیصلوں کیطرح آج کے فیصلے کا احترام بھی واجب سمجھتے ہیں، وزیر اطلاعات فواد چودھری
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، پہلے فیصلوں کیطرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں، قومی احتساب بیورو ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، نیب اپنی سرگرمیاں خود کرتا ہے، حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں، قوم چاہتی ہے کہ اسکی کی لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہئیے، حکومت اس بنیادی ہدف کا حصول یقینی بنائے گی، شریف خاندان کے کردار کے حوالے سے قوم کی نظروں میں کوئی ابہام باقی نہیں، شریف خاندان ابھی بھی ثابت نہیں کرسکا کہ ان کی ملکیت میں اربوں روپے کہاں سے آئے، پروسیجرل بنیادوں پر آج کا فیصلہ سامنے آیا ہے، معاملہ آگے بڑھے گا اور قانون یقیناً اپنا راستہ لے گا