نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن رٹائرڈ صفدر اڈیالہ جیل سے رہا ہو گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن رٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے تینوں رہنماؤں کی رہائی پانچ، پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ہوئیں۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر نے نوازشریف، مریم اور صفدر کے ضمانتی مچلکے ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جمع کرائے جس کے بعد روبکار جاری کیا گیا۔۔۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد تینوں نون لیگی رہنماؤں کو جیل سے رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور دیگر رہنما بھی نوازشریف کے ہمراہ موجود ہیں