نیب نے شریف فیملی کی سزا معطلی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چئیرمین نیب،پراسیکیوٹر جنرل کے علاوہ سینئروکلا نے شرکت کی،،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب شریف فیملی کی سزا معطلی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصلے کے خلاف مصدقہ نقل ملنے کے بعد سپریم کورٹ سے فوری رجوع کیا جائے گا،،خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمرایک کے جج محمد بشیرنے رواں برس چھے جولائی کوایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کودس سال،مریم نوازکو سات سال اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوایک سال قید کی سزا سنائی تھی،،شریف فیملی کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائرکی گئیں جن پرسماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے تینوں شخصیات کی رہائی کا حکم دیا