پاکستان کر کٹ بورڈ سری لنکا سے مثبت جواب کے لیے پرامید
پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کی جانب سے مثبت جواب کے لیے پر امید ہے، کرکٹ سری لنکا کسی بھی وقت اعلان کر سکتا ہے، مہمان ٹیم کو25ستمبر کو کراچی پہنچنا ہے۔شائقین کرکٹ کو میچز کے ٹکٹ500سے تین ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے دورہ پاکستان کیلیے مثبت جواب مل سکتا ہے۔پی سی بی نے مثبت جواب ملنے کی امید پر تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں جبکہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول اور قیمتوں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔شائقین کو ٹکٹ500روپے سے3000روپے تک میں دستیاب ہوں گے۔ ٹکٹس کوریئر کمپنی کے دفاتر سے ملیں گے اور آن لائن بھی بک کرائے جاسکیں گے۔