پاکستان کا مودی کو بڑا دھچکا، نریندر مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 20 ستمبرکو جرمنی جانے اور 28 تاریخ کو واپس آنے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی، پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور ہندوستانی روئیے کو سامنے رکھتے ہوئےاجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ہ بھارتی ہائی کمیشن کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا کہ نریندر مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود سے نہیں گزر سکتا۔