مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پر پاکستان بھارت پر امن مذاکرات کریں: چین

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر چین نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر کو ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کے طور پر لیا ہے۔امید ہے یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل ہو گا،مقبوضہ وادی کی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایشیا اور افریقی ممالک کے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہواچن ینگ کا کہنا ہے کہ امید ہے یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہمارے بہترین ہمسائے ہیں، امید ہے کہ دونوں عظیم ہمسایوں کے باہمی تعلقات امن کی بنیاد پر استوارہوں گے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان مسئلے کو حل کرنے کیلئے جہاں تک ہوسکے پر امن مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پوزیشن واضح کر دی۔ بھارتی آئین میں تبدیلی سے کشمیر کا تشخص تبدیل ہوا۔ اس معاملے پر بھارت نے ہماری سالمیت، مفادات کو للکارا۔ سرحدی تحفظ، امن و سلامتی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ وزیر خارجہ وانگ ژی نے مسئلہ کشمیر پر پوزیشن واضح کر دی ہے۔ مقبوضہ وادی کی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین میں تبدیلی سے کشمیر کا تشخص تبدیل ہو رہا ہے۔ خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد مزید کشیدگی پیدا ہو گی۔ چین صورتحال پچیدہ بنانے والے ہر یکطرفہ اقدام کا مخالف ہے۔ امید ہے پاکستان ،بھارت مسائل کا پر امن حل نکالین گے۔ دونوں ممالک علاقائی امن و استحکام کا قیام یقینی بنائیں۔