مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر ہیں: شیلا جیکسن

رکن امریکی کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیرکی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا ہے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ اپنے تحریری بیان میں شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر ہیں، جموں وکشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی جبکہ مواصلاتی نظام بھی بند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں حراستی کیمپ قائم کئے جارہے ہیں، امریکا اور اقوام متحدہ کشمیر میں بحران کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کریں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی فوری یقینی بنائی جائے۔