ملک کے چند علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورمرطوب رہے گا۔تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژنوں، اسلام آباد،کشمیر میں اکثرمقامات پرجبکہ لاہور، سرگودھا،مالاکنڈ،مردان، کوہاٹ اوربنوں ڈویژنوں میں کہیں کہیں تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہےآج (جمعرات) صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈلاہوراورپشاور چھبیسکراچی ستائیسکوئٹہ اٹھارہمری سولہگلگت گیارہاورمظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ