افغانستان:سرکاری عمارت پرمسلح افراد کے حملے میں 4افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے جلال آباد میں ایک سرکاری عمارت پرمسلح افراد کے حملے میں چارافراد ہلاک اوربارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبائی ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہاکہ ابتدائی طورپرایک خودکش حملہ آورنے خودکودھماکے سے اڑالیا جس کے بعدمسلح افرادنے عمارت پر حملہ کردیا۔