اسلام آباد ہائیکورٹ: وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کرنیکا حکم

مشتاق سکھیرا وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر بحال ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے انکی برطرفی سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ وائس اوور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب بحالی کے معاملہ پر محفوظ فیصلہ اوپن کورٹ میں سنا یا،عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا ہے،عدالت نے مشتاق سکھیرا کی وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے برطرفی کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے