افغان صوبے زابل میں کاربم دھماکہ ،10افراد ہلاک
کابل: افغان صوبے زابل کے شہر قلات میں میں کاربم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب ہوا،جس میں 10 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔گورنر زابل نے دھماکے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کا ہدف انٹیلی جنس سروسز کی عمارت تھی۔ یاد رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد افغانستان میں بم دھماکوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دو روز قبل بھی افغانستان میں امریکی سفارت خانےاورصوبے پروان میں ہونےوالےبم دھماکوں میں 48 افراد ہلاک ہو ئے تھے، جبکہ ایک دھماکے میں افغان صدر اشرف غنی بھی بال بال بچ گئے تھے۔