وزیراعظم آج سعودی عرب کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوں گے

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت سے پہلے سعودی عرب کادورہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دورے میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ممالک کے قریبی تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے اورمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا