آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو آج راہداری ریمانڈ کیلئےاحتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب ٹیم رہنماپیپلزپارٹی خورشید شاہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی جس کے بعد انہیں سکھر جیل منتقل کیا جائے گا۔ گذشتہ روز نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےپیپلزپارٹی کے سینئررہنما خورشید شاہ کو بنی گالہ میں ان کے گھر سے گرفتار کیا۔خورشید شاہ پر کرپشن سے 500 ارب روپے سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں7 اگست کو تحقیقات شروع کیں تھیں۔