حوثی باغیوں کی دبئی، ابو ظہبی پر حملے کی دھمکی

حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی اور ابو ظہبی پر حملے کی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی خبر رسا ادا رے کے مطابق حوثی باغیوں نے گزشتہ ہفتہ سعودی عرب کے دو پٹرولیم ریفائنری میں ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری لی تھی اور اب اس نے یو اے ای کے شہروں میں حملے کی دھمکی دی ہے۔حوثی باغیوں کے ترجمان جنرل یحیی ساریہ نے بیان دیتے ہوئے کہا”ہم سب سے پہلے کھلے طور پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ یو اے ای کے کئی شہر حملہ کرنے کے لئے ہماری فہرست میں ہے۔ہم صحیح وقت پر ان شہروں پر حملہ کریں گے“۔