انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم حد 19 برس مقرر

انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم حد 19 برس مقرر کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے شدید تنقید کے بعد لڑکیوں کی شادی کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ اور اب نئے قانون کے تحت انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر 19 برس کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اسے قبل انڈونیشیا میں لڑکیوں کے لیے شادی کی عمر 16 برس مقرر تھی لیکن اگر والدین اور لڑکی کی رضامندی ہوں تو لڑکیاں اس سے کم عمر میں بھی شادیاں کر سکتی تھیں۔