سری لنکامیں صدارتی انتخابات 16 نومبر کو ہوں گے۔
سری لنکا میں صدارتی انتخابات16 نو مبر کو کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سری لنکن الیکشن کمیشن نے اعلان کیاہے کہ تمام امیدواروں کو سات اکتوبر تک اپنا کاغذات نامزدگی جمع کرانا ہوگا۔سری لنکا کی اہم اپوزیشن پارٹی نے صدر کے لئے سابق صدر مہندا راج پکشے کے چھوٹے بھائی اور سابق سکریٹری دفاع گوٹابایا راج پکشے کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے کی پارٹی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) نے بیان جاری کر کے کہا کہ ان کی پارٹی اپنے امیدوار کا اعلان اگلے ہفتے کرے گی جبکہ جنتا ومکتی پیرامنا (جے وی پی) نے انورا کمارا دسانائیکے کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔واضح رہے کہ موجودہ صدر میتریپالا سری سینا کی مدت تقریبا دو مہینے باقی ہے۔