مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر کا سلسلہ جاری،کرفیوکا 46 واں روز

مقبوضہ وادی کشمیر میں کرفیو کو آج 46 واں روز ہے،سڑکیں سنسان ہیں جبکہ کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے۔ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو 46 ویں روز میں داخل ہو گیا ۔ کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے ، وادی میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس تاحال بند ہے،دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔کشمیری نوجوانوں کو آرمی کیمپوں میں لے جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کل حریت رہنماعلی گیلانی کی پریس کانفرنس بھی رکوا دی گئی تھی ۔ ہے کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ راشن اور ادویات کی بھی قلت کا سامنا ہے۔ اور مقبوضہ وادی کا رابطہ دنیا سے تاحال منقطع ہے۔ واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔