اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی خاتون شہید ہو گئی ۔ غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی پر فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔ قابض فوج نے حسب معمول قاتلوں کو بری کرنے کے لئے خاتون کو چاقو بردار قرار دیا ہے تاہم عینی شاہدین نے صہیونی حکام کے اس دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے چوکی سے آمد ورفت بند کردی اور فلسطینی گاڑیوں کو وہاں سے جانے سے روک دیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی ہے ۔