انسان مرنے کے بعد بھی’کروٹ‘تبدیل کرتا ہے۔ تحقیق

سا ئنسدانوں کی ایک نئی تحقیق کے مطابق انسان مرنے کے بعد بھی’کروٹ‘تبدیل کرتا ہے۔سننے میں یہ کسی عجوبہ سے کم نہیں ہو سکتا ہے کہ انسان مرنے کے بعد بھی ’کروٹ‘ تبدیل کرنے سے لے کر اس کے جسمانی حالات میں اہم تبدیلی آ سکتی ہے، لیکن یہ سچ ہے اور سائنسدانوں کی یہ تازہ ترین دریافت فارنسک ماہرین کے لئے تحقیقات میں سنگ میل ثابت ہوگی۔غیر ملکی خبر رسا ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی سینٹرل کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ایلیسن ولسن کی قیادت میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس سلسلہ میں تحقیق کی ہے جس کی رپورٹ ’فارنسک سائنس انٹرنیشنل سینرجی‘ جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ماہرین کی ٹیم نے کہا ہے کہ”مرنے کے بعد بھی انسان جسمانی حالت میں تبدیل نہیں چھوڑتی۔اور انسان مرنے کے بعدبھی اپنی کروٹ تبدیل کر تا ہے ۔