سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع-خورشید شاہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف قرارداد پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ نے کروائی -خورشیدشاہ کی گرفتاری محض سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے، اس گرفتاری کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری بھی سیاسی بنیاد پر کی گئی ہے،سندھ حکومت کو ہدف بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کے قائدین کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا گیا،سندھ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کیا پیغام دیا جا رہا ہے، عمران خان حکومت آمروں کی طرز پر وفاق کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ نفرتوں کی سیاست بند کرے، قراردادمیں مطالبہ کیا گیا کہ آصف علی زرداری. فریال تالپور اور خورشید شاہ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کا رہا کیاجائے-