مراد سعید کی قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر چڑھائی۔

وفاقی وزیر موصلاحات مراد سعید نے کہاہے کہ ہم ایوان میں بیٹھے ہیں یہ سوال کریں ہم جواب دیں گے،کالی پٹیاں کشمیریوں کے لیے بھی پہن کرآئیں،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے ایک دوسرے پر صحیح الزام لگائے ہیں ۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر موصلاحات انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کالی پٹیاں دیکھ کر لگا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں مگر یہ اس حوالے سے نہیں تھیں نیب کا اپنا ترجمان ہے اورنیب ایک آزاد ادارہ ہے وہ جواب دیں گے۔ نیب جس کو بلائے اس کو جواب دینا چاہیے۔ ایوان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پیغام جانا چاہیے تھا یہ کبھی سند ھو دیش کبھی سرائیکی دیش کی بات کرتے ہیں جس دن یہ بات کرتے ہیں اسی دن 5 فوجی پاکستان کے لیے شہید ہوتے ہیں، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں. بھارت کو بے نقاب کیا گیا آج پاکستان کا بیانیہ دنیا مان رہی ہے، 53سال بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر دوبارہ اٹھایاگیا، امریکہ کے دورے پر پہلے ڈومور ڈومور کہا جاتا تھا،اب ایسا نہیں ہے کشمیر میں کرفیو کو 44دن ہوگئے ہیں وہ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں. مسلم لیگ ن کے وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ایان علی اوربلاول کے ٹکٹ ایک اکاؤنٹ سے خریدے گئے،جب مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اس وقت جو الزام پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور ن لیگ نے پیپلزپارٹی پر لگائے سچے الزام لگائے ہیں. چوہدری نثار نے اعتزاز احسن اور اعتزاز احسن نے چوہدری نثار کو بتایاکہ انہوں نے کرپشن کیسے کی، ہم ایوان میں بیٹھے ہیں یہ سوال کریں ہم جواب دیں گے. کالی پٹیاں کشمیریوں کے لیے بھی پہن کرآئیں۔