سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے. میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر اطلاعات اور صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سرمایہ کار قانونی پیچیدگیوں کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں، قانون سازی کی جارہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔لاہور میں نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط میں کڑی شرائط کے باعث سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں۔ معیشت کے بہتری کے لیے ان پیچیدگیوں کو دور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اسپیشل اکنامک زون بنائے جارہے ہیں، اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کودس سال کے لیے ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔