کراچی کے سابق ڈی جی پارکس کے محل نما گھر سے کروڑوں کا خزانہ نکل آیا
کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)پارکس لیاقت قائم خانی کے عالیشان محل نما گھر سے کروڑوں کا خزانہ نکل آیا۔جعلی اکائونٹس کیس میں میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کے گھر پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے چھاپہ مارا تو گھر سے 8قیمتی چمچماتی امپورٹڈ لگژری گاڑیاں نکل آئیں۔گھر کے اندر سے سونے کے کنگن، ہار، ہیرے جواہرات، جائیدادوں کی فائلیں، اسلحہ اور دو لاکرز بھی برآمد ہوئے۔ڈی جی پارکس کا گھر خود بھی کسی پارک سے کم نہیں، بڑے لانز کے ساتھ سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔گزشتہ روز گرفتار کیے گئے لیاقت قائم خانی کا تین دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔سابق ڈی جی پارکس کی عدالت میں پیشی پر صحافی نے سوال کیا کہ15لاکھ سالانہ کمانے والے کے پاس اتنی مہنگی گاڑیاں اور گھر کہاں سے آگیا؟ جس پر سابق ڈی جی پارکس نے جواب دیا کہ ان کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے، یہ ان کا خاندانی گھر ہے۔