رحیم یار خان میں کارسے شراب کی بھاری مقدار برآمد،ملزم گرفتار
:موٹر وے پولیس نے رحیم یار خان کے قریب قومی شاہراہ پر مشکوک کار کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بھاری مقدار برآمد کرلی جبکہ کار ڈرائیور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس عمران احمد کے مطابق موٹر وے پولیس کو رحیم یار خان کے قریب قومی شاہراہ پر مشکوک کار کی اطلاع ملی جس پر پٹرولنگ افسروں نے تعاقب کر کے کار کو روکا، کار ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار بڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے کار ڈرائیور ملزم کو گرفتار کر لیا۔کار میں لاکھوں روپے کی شراب کی بوتلوں کو لاہور سے رحیم یار خان اسمگل کیا جا رہا تھا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 1320 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں،شراب کی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی جارہی ہے،برآمد شراب،ملزم اور گاڑی کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔