ماسک ہٹانے کے بعد , عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کو امریکی پرواز سے اتار دیا گیا
نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چہرے پر سے ماسک ہٹانے کی اطلاع کے بعد امریکی ایئرلائن کی پرواز سے اتار دیا گیا۔
باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس نے ایک ساتھی کے ہمراہ امریکن ایئرلائنز کے طیارے سے اتارا تھا جب کچھ لوگوں نے شکایت کی کہ میرے دوست کا ماسک طبی معیار کے مطابق نہیں ہے۔ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا ہے کہ نیویارک ایئرپورٹ سے ڈلاس فورٹ ورتھ جانے والی پرواز کو واپس گیٹ پر لایا گیا کیونکہ دو مسافر عملے کی ہدایات پر عمل نہیں کررہے تھے۔ تاہم عملے نے پولیس مداخلت کا انکار کیا ہے۔