نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کادورہ امریکہ: امریکہ کےسیکرٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے امریکہ میں 24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود ، مختلف ممالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان نے شرکت کی۔سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے امریکہ کےسیکرٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ا س سے قبل سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وارفیئر سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں عالمی سطح پر میری ٹائم میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئےامریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔