شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیر فرخ حبیب
فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کے اعتراضات میں کوئی جان نہیں ہے .وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اب صرف دو سال کا وقت ہے اورصاف و شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے کیونکہ عملے کی تربیت اور ووٹرز کو آگاہی دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کے اعتراضات میں کوئی جان نہیں ہے .