وزیر اعظم آج لندن سے نیویارک روانہ ہوں گے، امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف آج لندن سے نیویارک روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرینگے۔ جو 19 تا 23 ستمبر تک نیویارک میں ہو رہا ہے۔وزیر اعظم امریکی صدر کے عشائیہ میں شریک ہوں گے اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات بھی کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہونگے۔ وزیر اعظم 23ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے ۔