ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ادا، ونڈسر کیسل میں سپرد خاک کردیا گیا
برطانیہ پر 70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الیزبتھ دوئم کو سپردخاک کردیا گیا۔ملکہ الیزبتھ کی آخری رسومات پیر کو لندن میں ادا کی گئیں جس میں عالمی رہنماؤں سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔وزیراعظم پاکستان شہبازشریف، امریکی صدر جو بائیڈن، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت کئی عالمی رہنما بھی آخری رسومات میں شریک ہوئے۔جلوس جنازہ ویسٹ منسٹر ایبے سے روانہ ہوکر انکی آخری آرام گاہ سینٹ جارج چیپل کی طرف رواں دواں ہو اتو راستے میں لاکھوں لوگ سڑک کے دونوں اطراف قطار بنائے ملکہ کو الوداع کہنے کیلئے موجود تھے۔ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کردیا گیا جس کے ساتھ ہی ملکہ راج کا خاتمہ ہوگیا۔