مالی بحران کی وجہ سےپی آئی اے کی 2پروازیں منسوخ ،کئی تاخیر کا شکار

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز( پی آئی اے) کی 2 پروازیں منسوخ اور کئی تاخیر کا شکاررہیں ۔ مالی بحران کی وجہ سے پی آئی اے کی متعدد مقامی اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر البتہ برقرار ہے، اسلام آباد تا سکھر کی اپ اینڈ ڈائون پروازیں پی کے 631 اور پی کے 632 منسوخ کی گئیں۔کراچی سے تربت کی پرواز پی کے 501 ایک گھنٹہ 26 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی، ، پرواز پی کے 242 دمام سے 31 منٹ کی تاخیر سے کراچی پہنچی۔ملتان سے مدینہ کی پرواز پی کے 715 کی روانگی میں ایک گھنٹہ 10 منٹ تاخیر ہو ئی ، ملتان سے جدہ کے لیے پی کے 739 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔لاہور سے پی کے 859 کی جدہ روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی ، لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 321 بھی ایک گھنٹہ تاخیر کا شکارہوئی، دوحہ سے پی کے 288 ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہور پہنچی۔