اسد عمر،علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 4اکتوبرتک توسیع
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلا ئوگھیرا ئوکیس میںسابق وفاقی وزیر اسدعمر،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 4اکتوبرتک توسیع کردی ۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جلا ئوگھیرا ئوکیس کی سماعت ہوئی، سابق وفاقی وزیر اسدعمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت جج عبہر گل نے کی۔ملزمان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدالت میں بیان دیا کہ میں جناح ہائوس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا، عدالت انصاف کے لئے آئے ، ہمیں انصاف دیا جائے۔عدالت نے پولیس سے تفتیش کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتوں میں چار اکتوبر تک توسیع کردی۔