فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے۔منیر اکرم

Sep 19, 2024 | 11:57

 اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔منیر اکرم نے افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیا اور کہا کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے، بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے ۔منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کی آواز دبانے پر گہری تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے،پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں