چین کی تین معروف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں ہوانگ گروپ، آئی سی بی کارپوریشن اور ژو ذرجی کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹوز شامل تھے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے۔ نواز شریف نے دوران ملاقات چینی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کو باور کروایا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں توانائی بحران پر قابو پانا ہے۔ حکومت نے توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے اور بہت جلد توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے گا کیونکہ حکومت کی جانب سے توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے چینی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے وزیراعظم کو توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔