چین کے صدرشی چن پنگ کی اہلیہ پینگ لیوآن فوج میں میجرجنرل کے عہدے پر فائز ہیں

پینگ لیوآن ایک گلوکارہ ہیں اور وہ اپنے شوہر سے کہیں زیادہ مشہور ہیں،جب شی جن پنگ کا نام کمیونسٹ پارٹی کے اگلے قائد کے لیے نامزد کیا گیا تو وہ اس وقت جماعت کے نائب صدر تھے لیکن اس کے باوجود ان کے بارے میں مذاق کیا جاتا تھا کہ ’شی جن پنگ کون ہے؟ تو کہا جاتا کہ پینگ لیوآن کے شوہرہیں، دوہزار چودہ میں پینگ لیوان کا نام دینا کی 57بااثر ترین خواتین میں شامل کیا گیا،سانگ،پینگ لیوآنپینگ لیوآن نے دوہزار سات میں گریٹ پیپلز ہال میں فوج کی حمایت میں مشہور گانا گایااورنئے سال کی آمد کے موقع پر ان کا گانا سرکاری ٹی وی پرنشر کیا جا تا ہے ،پینگ لیوآن نے متعدد آرٹس ایوارڈ بھی حاصل کیے اور2011میں ایک لاکھ پاؤنڈ کی انعامی رقم حاصل کی،چینی صدر کی اہلیہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایڈز کیخلاف آگاہی حاصل کرنے کے پروگرام کی برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔