امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کو جدید بیل ہیلی کاپٹرز کی فروخت کی منظوری دے دی
بیل ہیلی کاپٹر میزائل فائر کرنے کے علاوہ بلندی سے درست نشانہ لگانے کیلیے مشہور ہیں ،،یہ ہیلی کاپٹر امریکی اسلحہ ساز ادارے لاک ہیڈ اور بیل کے اشتراک سے بنائے جا رہے ہیں اور ابھی امریکہ سے باہر ان کی فروخت نہ ہونے کے برابر ہے ،جدید ہیلی کاپٹر پاکستانی کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کیلیے انتہائی موزوں بتایا جاتا ہے ،اس ہیلی کاپٹر کے پاکستانی فضائی بیڑے میں شامل ہونے سے دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں پاکستانی فضائیہ کی استعداد کار بڑھ جائے گی ،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے منظوری ہونے کے بعد بیل کمپنی پاکستان سے آرڈر موصول ہونے کی منتظر ہے ،کمپنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ آرڈر موصول ہوتے ہی ہیلی کاپٹرز کی تیاری شروع کر دی جائے گی ،سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کو ہیل فائر میزائل سسٹم ،ہیلی کاپٹرز کے پرزے،کمپیوٹر ،جی پی ایس سسٹم اور ایک ہزار اے جی ایم فروخت کرنے کی منظوری بھی دی ہے