فیوریس7 اس ہفتے بھی باکس آفس ریس میں سب سے آگے رہی اور مزید 2کروڑ 90لاکھ ڈالر سمیٹ لیے
تیز رفتار کاروں اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور ’فیوریس7‘ اس ہفتے بھی سب سے آگے رہی۔ فلم دنیا بھر میں اب تک 1ارب ڈالر کما چکی ہےایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’پال بلارٹ مال کوپ2‘ اس ہفتے 2کروڑ 40لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے، فلم کی کہانی پال بلارٹ نامی ایک ایسے فربہ سیکیورٹی گارڈ کے گِرد گھوم رہی ہے جولاس ویگاس کے ایک مال میں تعینات ہوتا ہے 1کروڑ 60لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ ہارر اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ان فرینڈڈ‘ تیسرے نمبر رہی ہے