دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کریں گے:چینی صدر
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، پاکستان کے دورےکا مقصد اقتصادی اورسٹریٹجک تعلقات کو مزید بڑھانا ہے،پاکستانی قیادت سے مل کر خوشی ہوئی ہے، پاکستانی قیادت اورعوام کی مہمان نوازی پرشکرگزار ہوں۔چینی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، دونوں ممالک کا مستقبل مشترکہ ہے۔ پاکستان اورچین دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تعاون کررہے ہیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی اقدامات کوسراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کوعملی اقدامات کے ذریعے مزید مستحکم کرینگے،چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ چین دہشتگردی کے خاتمے کی پاکستان کی کوششوں کو سراہتاہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے کا مقصد تعلقات کومضبوط بنانا ہے، آئندہ 10سال میں پاکستان سے اقتصادی شراکت داری مضبوط تربنائیں گے۔ پاک چین معاہدوں سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا