چنیوٹ میں تھانہ بھوآنہ کے علاقے ٹبہ کمہاراں موضع مینگنی میں زمیندار محمود بھوآنہ نے گاؤں کے باہر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے ساتھ سٹرک کنارے ٹیوب ویل لگا رکھا ہے، سکول کے بچے اور اہل علاقہ ٹیوب ویل کا پانی پینے کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ لوگ اپنے مویشیوں کو بھی یہاں سے پانی پلاتے ہیں، زمیندار نے اہل دیہہ کو اپنے ٹیوب ویل کا پانی استعمال کرنے سے روکا لیکن سکول کے بچے اور اہل دیہہ پانی استعمال کرتے رہے، جس پر زمیندار نے مبینہ طور پر اپنے ٹیوب ویل میں زہر پھینکوا دیا، سکول سے چھٹی کے وقت ٹیوب ویل سے پانی پینے سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی، جبکہ پانچ بھینسیں بھی ٹیوب ویل سے پانی کے باعث ہلاک ہوگئیں، اہل دیہہ نے زمیندار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سخت نعرے بازی اور سینہ کوبی کی، اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، تاہم زمیندار موقع سے فرار ہوگیا ۔
Chinotمیں زمیندارنےٹیوب ویل میں زہرملادیا،زہریلا پانی پینےسےمتعدد طلبہ کی حالت غیرہوگئی
Apr 20, 2016 | 14:58